
جنوبی پنجاب صوبہ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ میں ہوگا جس میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام، اس کے دارالحکومت اور دیگر قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی دارالحکومت ملتان ہوگا یا بہاولپور اس حوالے سے حکومت میں اختلافات پائے جاتے ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت تقسیم کا شکار نظر آتی ہے۔
جہانگیر ترین سمیت متعدد رہنما ملتان کو نئے صوبے کا دارالحکومت دیکھنے کے خواہشمند ہیں جب کہ ایگزیکٹو کونسل کے دیگر رہنما بہاولپور کو دارالحکومت بنانے کی حامی ہیں۔ ایگزیکٹو کونسل اجلاس نئے صوبے کے قیام کے لئے سفارشات تیار مرتب کرکے وزیراعظم کو ارسال کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو کونسل ارکان کی اکثریت ملتان کو دارالحکومت بنانے کی حامی نہیں اور بہاولپور کو درالحکومت بنانا چاہتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AtbpAH
0 comments: