
یہ راہداری ضلع نارروال کے علاقے کرتارپور میں موجود گوردوارہ دربار صاحب کو بھارت کے ضلع گرداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرے گی۔
پاکستان بھارتی سرحد سے کرتار پور میں گوردوارہ دربار صاحب تک راہداری تعمیر کرے گا جبکہ بھارتی پنجاب کے ضلع گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے سرحد تک راہداری کا دوسرا حصہ بھارت تعمیر کرےگا۔
اس راہداری سے سکھ یاتریوں کو پاکستان میں اپنے مقدس مقامات کی یاترا کی سہولت ملے گی۔
بھارت کی وزیر خوراک ہرسمرت کور بادل، ہاوسنگ کے وزیر ہردیپ ایس پوری، بھارتی پنجاب کے مقامی حکومتوں اور سیاحت کے وزیر سابق کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو پر مشتمل بھارتی وفد اور بھارتی صحافی تقریب میں شرکت کریں گے۔
راہداری کھولنے کا یہ قدم پاکستان نے اٹھایا جس کی بعد میں بھارت نے تائید کی۔
اس اقدام کو دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے قدم کے طورپر پاکستان اور بھارت میں بڑےپیمانے پر سراہا جارہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2r6lJuh
0 comments: