
نجی چینل سے بات کرتے ہوئے علی ترین نے تصدیق کی ہے کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے فرنچائز خریدنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں آفیشلز سے دو سے تین ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
علی ترین نے کہا کہ وہ پی ایس ایل فور کے ٹینڈر کے لئے باقاعدہ درخواست دینے کے لئے ابتدائی کام مکمل کر چکے ہیں۔
جہانگیر ترین کے فرزند علی ترین اس عزم کا اظہار کرچکے ہیں کہ اگر انہیں پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم لینے کا موقع ملا تو وہ جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے حوالے سے اب بھی کام کر رہے ہیں اور اس اقدام کے بعد مزید بہتر انداز میں ڈومیسٹک سطح پر کھیل کے فروغ کے لیے بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DZLMM8
0 comments: