Sunday, November 25, 2018

ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ، 115 افراد زخمی

ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ، 115 افراد زخمی
ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایران کے ادارہ برائے ارضیاتی طبیعات کے مطابق زلزلے کا مرکز سرپل ذهب سے 17 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے بعد عوام خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پیر حسین کولوند نے زلزلے کے نتیجے میں زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ برس بھی کرمان شاہ کے علاقے سرپل ذھب میں آنے والے 7.3 شدت زلزلے کے نتیجے میں 600 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P2wS90

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times