Tuesday, November 27, 2018

افغانستان میں طالبان نے 25 مسافروں کو اغوا کرلیا

طالبان مسافر بس کو یرغمال بناکر اپنے ہمراہ پہاڑی علاقے میں لے گئے جب کہ خواتین کو چھوڑ دیا
افغانستان میں طالبان جنگجو 25 مسافروں سے بھری بس کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر اپنے ہمراہ لے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ سے مزار شریف جانے والی مسافر بس کو طالبان جنگجوؤں نے یرغمال بنالیا، بس میں سوار 25 مسافروں میں خواتین بھی شامل ہیں، طالبان مسافروں سمیت بس کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

گورنر بلخ کے ترجمان منیر احمد نے مسافروں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے کچھ دیر بعد بس میں سوار خواتین کو رہا کردیا تھا تاہم دیگر مسافروں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

رہائی کے بعد خواتین مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ مزار شریف جارہی تھیں کہ مسلح جنگجوؤں نے بس کو گھیرے میں لے لیا، چار جنگجو بس میں سوار ہوگئے اور بس کو چلاتے ہوئے پہاڑی علاقے میں لے گئے۔

خواتین مسافروں کو طالبان اپنی پک اپ پر مرکزی شاہراہ پر چھوڑ کر روانہ ہوگئے، افغان حکومت کی جانب سے اغوا ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ مغویوں کی رہائی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

طالبان جنگجو یا کسی بھی دوسری شدت پسند جماعت کی جانب سے تاحال مسافروں کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ رواں برس مسافر بس کے اغوا ہونے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FHloIE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times