Tuesday, November 27, 2018

ملتان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی

ملتان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی
ملتان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے جنہیں نشتر ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

ملتان کے علاقے سبزی منڈی کے قریب بس، ہائی ایس اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ اظلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال داخل کروا دیا جہاں پر ڈاکٹرز کے مطابق 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہم شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zvd8FS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times