
محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے اضافے کی تجویز تیار کرلی ہے۔
ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق مسافروں سے پہلے 10 کلو میٹر تک کرایہ 20 روپے وصول کیا جائے گا لیکن 10 کلومیٹر کے بعد کرائے میں 10 روپے اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرائے میں اضافے سے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کی مد میں کمی آئے گی۔
ذرائع کے مطابق اسپیڈو بسوں میں بھی بغیر کارڈ سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مسافر اب کرایہ ادا کر کے سفر کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ ماضی میں اسپیڈو بس سے سفر کرنے والے افراد کے لیے کارڈ جاری کیے گئے تھے اور کارڈ کے بغیر مسافروں کو بس میں سفر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Bwnwic
0 comments: