Thursday, November 29, 2018

100 روز میں معیشت کی سمت کا تعین کردیا: اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے 100 روز میں ماہانہ بیرونی خسارہ نصف کردیا ہے۔

حکومت کے ابتدائی 100 روز پورے ہونے پر اسلام آباد کنونشن سینٹر میں حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مجھے بیرون ملک میں لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان میں سب سے مشکل آپ کی نوکری ہے۔ میں نے کہا کہ کپتان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کیلئے مجھے بھیج دیا ہے۔ بھاگ بھاگ کر تھک گئے ہیں۔ گھر سے نکلتے وزیراعظم سیکریٹریٹ جاتے ہوئے گاڑی میں ہی سینڈوچ کھا رہا ہوتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن زبردست ہے، ہم منشور کے مطابق وعدے پورے کریں گے۔ ہمیں حکومت ملی تو بجٹ خسارہ 23 سو ارب روپے تھا۔ تمام ادارے خسارے میں جارہے تھے۔ گیس 150 ارب خسارہ تھا، 3 ہزار ارب خسارہ ہی چل رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت ملنے سے تین مہینے پہلے 9 ارب ڈالرز بیرونی خسارہ تھا۔ ہم نے پہلے 100 روز میں ماہانہ بیرونی خسارہ نصف کردیا ہے۔ یہ محنت کا نتیجہ ہے کہ ہم 2 مہینوں میں ادائیگیوں کے بحران سے نکل آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے افلاطون کہتے ہیں کہ آنکھ بند کر کے آئی ایم ایف کی شرائط کے معاہدے پر دستخط کیوں نہیں کرتے؟

اسد عمر نے کہا کہ اسٹیل ملز ملازمین کی بیواؤں کا ایک پیسا بھی ادا نہیں کیا، لیکن ہم آج بیواؤں کا قرض اتاریں گے۔ ایک ارب کابینہ کے اجلاس نے منظوری دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ قوم کی بہتری کو مدنظر رکھ کرکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کی بہتری کیلئے یوٹرن لینے کو تیار ہیں۔ 100 روز میں معیشت کی سمت کا تعین کردیا ہے۔ ہم نے سو روزہ پلان کے بعد آرام سے نہیں بیٹھنا بلکہ عملدرآمد کمیٹیاں بنانی ہیں اور ڈیڈلائن سیٹ کررہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام معاملات کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔ ملک کی معیشت میں 6 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پچھلے دنوں سب سے زیادہ زور غریبوں کی فلاح پر دیا ہے۔ انہوں نے مجھے بار بار پوچھا کہ غریبوں کیلئے کیا کررہے ہیں؟ وسیلہ تعلیم، غذا، صحت، غریبوں کو چھت اور روز گار کیلئے کام کررہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DNZNvg

0 comments:

Popular Posts Khyber Times