
نیشنل ویدرفورکاسٹنگ سنٹر کی ویب سائٹ موٹروے پردھند کے بارے میں رہنمائی فراہم کررہی ہے،موٹروے پرپڑنے والی دھند کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے ڈینس فوگ یعنی شدید دھند، پھرماڈریٹ یعنی درمیانی اور تیسری کیٹیگری میں شیلو یعنی ہلکی دھند آتی ہے۔ ڈینس فوگ کی صورتحال میں حد نگاہ صفرہوجاتی ہے اور موٹروے کو بند کردیا جاتا ہے۔
شیلو فوگ کی صورتحال میں 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد دوبارہ دھند کے بادل چھاتے ہیں،ایسی صورتحال میں ڈرائیورز کو انتہائی احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔۔
اسی طرح تیسری کیٹیگری یعنی ماڈریٹ فوگ کی صورتحال میں ٹریفک دھیرے دھیرے چلتی ہے اور احتیاطی تدابیرکومدنظررکھنا پڑتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32sV94B
0 comments: