Monday, May 17, 2021

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کرنے کا اعتراف ہے، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کرنے کا اعتراف ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کرنے کا اعتراف ہے۔

مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے اعلان کے بعد کہا کہ عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو غریب کی یاد آئی نہ مہنگائی کی لیکن عمران خان کے لیے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں اور ان کو عید کے دن دفتر خارجہ کھلوا کر فلسطین پر قرارداد تیار کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کو عید کے دن وزرات خزانہ کھلوا کر عوام کو ریلیف دلانے کی توفیق نہ ہوئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SVwD7f

0 comments:

Popular Posts Khyber Times