Wednesday, February 10, 2021

صدر مملکت عارف علوی کا بس میں سفر

صدر مملکت عارف علوی کا بس میں سفر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کی بس میں سفر کیا۔

ایوان صدر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بی آر ٹی پشاور کی بس میں سفر کیا اور ایک اسٹاپ سے دوسرے اسٹاپ تک پہنچے۔

صدر مملکت نے بس میں موجود افراد سے گفتگوکی۔ صدر مملکت کو اپنے درمیان دیکھ کر شہری خوش نظر آئے جبکہ بعض شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

صدر مملکت نے ٹرانسپورٹ سے متعلق انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ لوگوں نے بی آ رٹی کی سروس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3tCReuO

0 comments:

Popular Posts Khyber Times