
وزیر مملکت برائے داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی یوتھ سے بخوبی واقف ہے، امن کی خاطر بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، بھارت کوہرشعبے میں ٹف ٹائم دیں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتخابات آرہے ہیں ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں ،بھارت کا پڑوسی کی حیثیت سے عزت و احترام کرتے ہیں۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ مودی کے بال سفید ہیں اللہ کہتا ہے کہ عزت دو تو ہم عزت دینگے، مودی اگرفلم بنانا چاہتا ہے تو سن لیں جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستانی عوام ایک پیچ پر نہیں۔
آج نعرے کا جواب دے کر مودی کو پیغام دیتے ہیں افواج پاکستان زندہ باد۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کبھی سبز پرچم کیخلاف نہیں بولا، اگرآج کوئی بول رہا ہے تووہ کسی اور کی زبان بول رہا ہے، اب کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ اب باہر سے کسی کی کال پر نہیں فیصلے پاکستان میں ہونگے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V6PXdN
0 comments: