Sunday, December 23, 2018

برصغیر کی معروف گلوکارہ کی اٹھارویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا سے گزرے اٹھارہ برس بیت گئے
گائیگی کے نور کو دنیا سے گزرے اٹھارہ برس بیت گئے، ملکہ ترنم کی آج برسی ہے، اللہ رکھی وسائی سے نورجہاں بننے والی عظیم گلوکارہ کے نغمے آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے۔

سریلی آواز، گوری رنگت، خوبصورت کتابی چہرے اور بڑی بڑی پر کشش آنکھوں والی ملکہ ترنم نور جہاں 21 ستمبر 1926ء کو قصور میں پیدا ہوئیں۔

ان کا اصل نام اللہ رکھی وسائی جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1935ء میں "پنڈ دی کڑی" سے کیا۔

1957ء میں انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور بعد ازاں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ ملکہ ترنم نے کئی فلموں میں کامیاب اداکاری و گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LxMZLE

0 comments:

Popular Posts Khyber Times