
امور داخلہ کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ تمام فیصلے بہترین قومی مفاد میں کئے جائیں گے۔
انہوں نے جمعہ کے روز پولیس لائنز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتشار کو ہوا دینے اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کا تشخص سامنے رکھتے ہوئے قومی سلامتی پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ انصاف کے ایسے معیار قائم کئے جائیں گے جن کی تعریف پوری دنیا کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CgsgZD
0 comments: